صدر گوگیرہمیں 78واں سہ ماہی فری آئی کیمپ اختتام پذیر ،آنکھوں کے ریکارڈ12ہزار 921کامیاب آپریشن کئے گئے

پیر 13 اپریل 2015 15:49

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء ) کیمپ کے زیر اہتمام 78واں سہ ماہی فری آئی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا جس کے دوران آنکھوں کے ریکارڈ12ہزار 921کامیاب آپریشن کئے گئے۔ یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا مثالی فرئی آئی کیمپ 850بستروں پر مشتمل تمام جدیدسہولتوں سے مزین کیمپ دار الا احسان کے دارالحکومت ، دار الشفاء ہسپتال میں یکم مارچ سے 31مارچ تک منعقد ہوا اوراتنی بڑی تعداد میں آنکھوں کے کامیاب آپریشن اس مثالی کیمپ کا اہم کارنامہ ہے پروقار اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیمپ کے چیئرمین لفٹیننٹ جنرل (ر) خالد لطیف مغل اور دیگر مقررین نے بتایا کہ مذکورہ 12921آپریشنوں میں سے 9773آپریشن 16جدید مائیکروسکوپ اور چافیکو مشینوں کے ذریعے اور 483لیزر شعاعوں کے ذریعے کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس 31روزہ فری آئی کیمپ میں انتظامیہ کی طرف سے لینزز غریب اور مستحق لوگوں کی آنکھوں میں مفت لگائے گئے نیز 865شوگر کے مریضوں کی اور 228یک چشمی مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن بھی کئے گئے جو تمام 100فیصد کامیاب رہے ۔

(جاری ہے)

اس مثالی کیمپ کی خاص بات 110پیدائشی نا بینا افراد کا کامیاب آپریشنز کے ذریعے قوت بصارت کی بحالی ہے اور فری آئی کیمپ کی کامیابی کا تناسب 99.94فی صد رہا جو دنیا طب کا یک قابل رشک ریکارڈ ہے ۔

اس کیمپ کے دوران آنکھوں کے مختلف امراض کا شکار 31236مریضوں کو آؤٹ ڈور پر علاج معالجہ کی فری سہولیات بہم پہنچائی گئیں۔ کیمپ میں آپر یشنز اور آؤٹ ڈور معائنہ کی روزانہ اوسط بالترتیب 431اور 1041رہی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اب تک مجموعی 78آئی کیمپس کے دوران 4لاکھ 75ہزار 533مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن کئے گئے جبکہ آؤٹ ڈورپر 12لاکھ 60ہزار178مریضوں کو چیک کرنے کے علاوہ 7لاکھ 60ہزار 645مریضوں کا بلا آپریشن علاج کیا گیا اور 2214پیدائشی نابینا افراد کے کامیاب آپریشن کے بعدانہیں بصارت حاصل ہوئی ۔