ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی سترہ یونین کونسل میں چارروزہ پولیومہم سیکورٹی کے سخت پہرے میں شروع

پیر 13 اپریل 2015 16:37

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء)ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی سترہ یونین کونسل میں چارروزہ پولیومہم سیکورٹی کے سخت پہرے میں شروع کردی گئی‘پانچ سال تک کے بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے کیلئے پولیوٹیمیں مقررکردی گئیں۔

(جاری ہے)

چارسوسے زائدپولیس اہلکارتعینات۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں چارروزہ پولیومہم کاآغازکردیاگیا۔یہ پولیومہم16اپریل2015ء تک جاری رہیگی۔یہ پولیومہم 17یونین کونسلزمیں شروع کی گئی ہے۔جس میں276پولیوٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔جبکہ سیکورٹی کیلئے400سے زائدپولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔