محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے انسداد خسرہ مہم صوبے بھر میں شروع ہوگئی

پیر 13 اپریل 2015 16:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے انسداد خسرہ مہم صوبے بھر میں شروع ہوگئی ہے اس 12روز ہ مہم کے دوران 6ماہ سے 10سال تک کے تقریباََ35لاکھ 50ہزاربچوں کوخسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگائے جائیں گے ، مہم کے دوران محکمہ صحت کی تقریبا94موبائل، 2140آوٹ ریچھ اور 493فکسڈ سائیٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں مہم 32اضلاع میں جاری ہے ، بلوچستان میں گزشتہ چند سالوں میں ہزار سے زائدبچے خسرہ سے متاثر ہوئے ہیں پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق ہر سال 21ہزار بچے خسرہ کی وجہ سے موت کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ 57بچے روزانہ اس بیماری کی وجہ سے لقمہ اجل بنتے ہیں بلوچستان میں بھی بچے خسرہ سے متاثر ہوئے ہیں تاہم متاثر ہ علاقوں میں بروقت مہم چلائی گئی واضح رہے کہ بلوچستان میں ہر ہزار زندہ پیدا ہونے والے بچوں میں 101بچے اپنی پانچویں سالگرہ تک پہنچنے سے قبل ہی مرجاتے ہیں ان بچوں میں سے 97بچے ایک سال کے اندر اندر ہی اپنی زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں ان میں سے 60فیصد بچے انفیکشن اور ویکسین کے ذریعے روکی جانے والی بیماریوں کی وجہ سے موت کا شکار ہوجاتے ہیں ،بلوچستان میں صرف 16فیصد بچے نو خطرناک بیماریوں سے حفاظتی ٹیکہ جات اور ویکسنیشن کے ذریعے مکمل طور پر محفوظ ہیں ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹرفاروق اعظم جان نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

13 اپریل۔2015ء “کو بتایاکہ 12روزہ خسرے سے بچاؤکی مہم کے دوران بلوچستان بھرمیں تقریباََساڑھے 35لاکھ بچوں کوٹیکے لگائے جائیں گے والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے 6ماہ سے 10سال کی عمرکے بچوں کوخسرہ سے بچاؤکے ٹیکے ضرورلگوائیں۔

متعلقہ عنوان :