ہنگو میں پولیو مہم کے دوران ڈبل سواری پرپابندی عائد

پیر 13 اپریل 2015 17:13

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) ضلع ھنگو میں 13اپریل سے لیکر 16اپریل تک کی جانی والی پولیو مہم کے دوران دفعہ 144نافذ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کے نمائش پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ اس دوران تمام اسلحہ لائسنس منسوخ تصور ہوں گے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ھنگو سید مجیب الرحمان کی دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلع بھر میں 13/4/2015سے16/4/2015تک پولیو مہم چلائی جائی گی پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144نافذ کر دیا گیا ہے جس میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی اور تمام اسلحہ لائسنس منسوخ تصور ہوں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائی گی انہوں نے کہا کہ ہم ہر حال میں ضلع بھر میں پر امن پولیو مہم کو یقینی بنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :