ڈیرہ اللہ یار میں اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کی یلغار، مختلف بیماریاں پھوٹ پڑیں

محکمہ صحت خاموش تماشائی ،ڈی ایچ او کے خلاف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں کا تحریک چلانے کا اعلان

پیر 13 اپریل 2015 17:39

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء)ڈیرہ اللہ یار میں اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کی یلغار مختلف بیماریاں پھوٹ پڑے محکمہ صحت خاموش تماشائی ڈی ایچ او کے خلاف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں کا تحریک چلانے کا اعلان تفصیلات کے مطابق:جعفر آباد کے ضلعی ہیڈکواٹر شہر ڈیرہ اللہ یار میں مسائل کا گڑھ بن چکا ہے یہاں کے عوام کو بجلی پانی نہ ہی صحت کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں ڈیرہ اللہ یار کے عوام پتھر زمانے کی زندگی گزار رہے ہیں گزشتہ دنوں ہونی والی بارشوں کے بعد ڈیرہ اللہ یار میں اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کی یلغار جس سے مختلف بیماریاں ملیریا جیسی موذی مرض پھوٹ پڑے ہیں شہر کے مختلف محلوں عمرانی کالونی،ہندو محلہ ،بلوچ کالونی،بگن بابا کالونی،شہیدمراد کالونی،تحصیل کالونی،گولہ کالونی،کرم شاہ کالونی ،بھنگر کالونی سمیت دیگر محلوں میں اسپرے نہ ہونے سے مچھروں کی بہتاب جس سے شہری جاگ کر رات گزارتے ہیں اس سلسلے میں سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے محکمہ صحت کو بار بار آگاہ کیا لیکن ڈی ایچ او جعفر آباد خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے خلاف سیاسی وسماجی رہنماؤں نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

13 اپریل۔2015ء کو بتایا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار کے اس اہم مسئلے پر محکمہ صحت کے آفسیران نے چپ سادہ لی ہے جس کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار میں اسپرے کیا جائے تاکہ شہری اس موذی مرض سے بچ سکیں ۔