جنوبی وزیرستا ن میں تین دن کے پو لیو مہم کا آغاز 82 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے

پیر 13 اپریل 2015 18:46

سراروغہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء ) جنوبی وزیرستا ن میں تین دن کے پو لیو مہم کا آغاز 82 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے جن کے لیے 294 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی،جنوبی وزیرستان میں کے انچا رج علاؤالدین نے اس بارے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے جنوبی وزیرستان محسود ایریا سب ڈویژن سرویکئی اور سب ڈویژن لدھا میں تین دن پولیو مہم کا آغاذ تیرا اپریل سے کر دیا ہے چار روزہ کے مہم میں 7200 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیگے، جس میں حالیہ جانے والے متاثرہ خاندانوں کے 2500 بچے شامل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ورکروں کی کسی قسم کی کوہتائی برداشت نہیں کی جائے گی ورکروں کو تمام تر ضروری سہولیات فراہم کر دی ہے،انہوں نے کہا کہ چارروزہ مہم کے دوران82 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ جن کے لئے 294 ٹیمیں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ یاد رہے کہ سال 2015 میں پولیو کا ایک کیس جنوبی وزیرستان کے علاقے آعظم ورسک میں آیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :