خیبر پختوان خوا 4 اضلاع میں صحت کا اتحاد پروگرام کے تحت چلائی جانے والی 3 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی

صوبے کے 20 اضلاع میں صحت کا اتحاد مہم کا پانچواں مرحلہ شروع ہو گیا

پیر 13 اپریل 2015 18:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیو ٹیموں کی خراب کارکردگی پر صوبے کے 4 اضلاع میں صحت کا اتحاد پروگرام کے تحت چلائی جانے والی 3 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے ذرائع کے مطابق ضلع سوات، صوابی، لکی مروت اور بونیرمیں انسداد پولیو مہم کی گزشتہ ٹیموں کی ناقص کارکردگی کے باعث مہم ملتوی کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ اضلاع میں ٹیموں کی کارکردگی خراب رہی ہے اور ہدف کے مطابق ان اضلاع میں بچوں کو ویکسین نہیں پلائی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ناقص کارکردگی پر وضاحت کیلئے متعلقہ 4 اضلاع کے ذمہ داران کو طلب کر لیا گیا ہے دوسری جانب صوبے کے 20 اضلاع میں پیر کو صحت کا اتحاد مہم کا پانچواں مرحلہ شروع ہو گیا ای او سی کی ایک رپورٹ کے مطابق 230 ہائی رسک یونین کونسلز میں چلائی جانے والی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 14لاکھ 63 ہزار 386 بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کے لیے 4 ہزار 240 موبائل اور395 فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ 141 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :