محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے انسداد خسرہ مہم صوبے بھر میں شروع ہو گئی

پیر 13 اپریل 2015 20:06

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء ) محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے انسداد خسرہ مہم سوموار کے روز صوبے بھر میں شروع ہو گئی ہے جو 12روز تک جاری رہے گی اس مہم کے دوران چھ ماہ سے دس سال تک کے تقریباً35 لاکھ 50ہزار بچوں کوخسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگائے جائیں گے ، مہم کے دوران محکمہ صحت کی94موبائل، 2140آؤٹ ریج اور 493فکسڈ سائیٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مہم 32اضلاع میں جاری ہے ، بلوچستان میں گزشتہ چند سالوں میں ہزار سے زائد بچے خسرہ سے متاثر ہوئے ہیں ،پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق ہر سال 21ہزار بچے خسرہ کی وجہ سے موت کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ 57بچے روزانہ اس بیماری کی وجہ سے مرتے ہیں ۔بلوچستان میں بھی بچے خسرہ سے متاثر ہوئے ہیں تاہم متاثر ہ علاقوں میں بروقت مہم چلائی گئی ۔واضح رہے کہ بلوچستان میں ہر ہزار زندہ پیدا ہونے والے بچوں میں 101بچے اپنی پانچویں سالگرہ تک پہنچنے سے پہلے ہی مرجاتے ہیں، ان بچوں میں سے 97بچے ایک سال کے اندر اندر ہی مرجاتے ہیں ،ان مین سے 60فیصد بچے انفکشن اور ویکسین کے ذریعے روکی جانے والی بیماریوں کی وجہ سے موت کا شکار ہوجاتے ہیں ،بلوچستان میں صرف 16فیصد بچے نو خطرناک بیماریوں سے حفاظتی ٹیکہ جات اور ویکسنیشن کے ذریعے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

متعلقہ عنوان :