سندھ اسمبلی، فضلہ کو ٹریٹ کیے بغیر بہا دینے والی شوگر ملز کے خلاف کیس ماحولیاتی ٹریبونل کو بھیجنے کے لیے تیار ہیں ،وزیر پارلیمانی امور سندھ

پیر 13 اپریل 2015 20:21

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) سندھ اسمبلی کو پیر کے روز بتایا گیا کہ ضلع بدین اور ضلع سجاول میں ان شوگر ملز کے خلاف کیس ماحولیاتی ٹریبونل کو بھیجنے کے لیے تیار ہیں ، جو فضلہ کو ٹریٹ کیے بغیر بہا دیتے ہیں اور ارد گرد کے ماحول کو خراب کر رہے ہیں ۔ یہ بات سندھ کے وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے مسلم لیگ (فنکشنل) کے رکن نند کمار کے توجہ دلاوٴ نوٹس پر بتائی ۔

(جاری ہے)

نند کمار نے کہا کہ شوگر ملز کے زہریلے کیمیکلز کی وجہ سے بدین اور سجاول کے تین لاکھ سے زائد افراد بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔ حکومت نے اس حوالے سے کیا اقدامات کیے ہیں ۔ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے ، جس نے 18 ویں ترمیم کے بعد ماحولیات کے تحفظ کے لیے ایکٹ منظور کیا ہے ۔ حکومت کو اس بات پر سخت تشویش ہے کہ شوگر ملز کے زہریلے کیمیکلز کی وجہ سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں اور ماحول خراب ہو رہا ہے ۔ حکومت سندھ نے ہائیکورٹ کے ایک ریٹائرڈ ججد کی سربراہی میں ماحولیاتی کمیشن بھی تشکیل دے دیا ہے ۔ جلد شوگر ملز کے کیس ماحولیاتی ٹریبونل میں بھیجے جائیں گے ۔ یہ ٹریبونل قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :