چیئرمین سینیٹ سینیٹر عائشہ رضا کا پولیو اور ہیلتھ ورکروں کے تحفظ کا ترمیمی بل مزید غور کیلئے قائمہ کمیٹی برائے صحت کو بھجوا دیا

پیر 13 اپریل 2015 20:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹر عائشہ رضا فاروق کا پولیو ورکرز اور دیگر ویکسین پلانے والے ہیلتھ ورکروں کو تحفظ دینے کا ترمیمی بل قائمہ کمیٹی برائے صحت کو مزید غور کیلئے بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو مسلم لیگ(ن) کی سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے چیئرمین سینیٹ کی اجازت سے ترمیمی بل پیش کیا کہ حکومت پولیو ورکروں اور دیگر ویکسین پلانے والے ہیلتھ ورکروں کو تحفظ فراہم کرے جبکہ حکومت کی جانب سے مخالفت نہ کرنے پر چیئرمین رضا ربانی نے مذکورہ بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کو مزید غور کیلئے بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :