چوہدری شوگر ملزنے مالی سال 2013-14 کے دوران 4کروڑ 40لاکھ ،رمضان شوگر ملز ایک کروڑ85لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا

ایف بی آر نے شریف خاندان کی ملکیت کمپنیوں کی ادا کردہ ٹیکس تفصیلات جاری کر د یں

پیر 13 اپریل 2015 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء)ایف بی آر نے شریف خاندان کی ملکیت کمپنیوں کی ادا کردہ ٹیکس تفصیلات جاری کر د یں، چوہدری شوگر ملز لمیٹڈ نے مالی سال 2013-14 4کروڑ 40لاکھ روپے اور رمضان شوگر ملز لمیٹڈ نے ایک کروڑ85لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایف بی آر نے شریف خاندان کی ملکیت کمپنیوں کی 2014میں ادا کردہ ٹیکس کی تفصیلات جاری کر د یں جس کے مطابق شریف ملک پراڈکٹس نے52 لاکھ 60ہزار روپے، چوہدری شوگر ملز لمیٹڈ نے 4کروڑ 40لاکھ روپے ،شریف ڈیری فارمز لمیٹڈ نے 35لاکھ 82ہزار روپے، رمضان شوگر ملزم لمیٹڈ نے ایک کروڑ 85لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا اور شریف پولٹری فارمز لمیٹڈ نے 22لاکھ 60ہزار ٹیکس ادا کیا جبکہ ایف بی آر نے حدیبہ انجینئرنگ، حمزہ اسپیننگ، حدیبیہ پیپرز ملز اور کلثوم ٹیکسٹائل ملز کی ٹیکس تفصیلات جاری نہیں کیں