نجی ہسپتال میں زیر علاج سوائن فلو کا مشتبہ مریض جاں بحق ‘ نجی ٹی وی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا ، مشیر اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی

پیر 13 اپریل 2015 20:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) نجی ہسپتال میں زیر علاج سوائن کا مشتبہ مریض جاں بحق ہو گیا،پنجاب میں یہ رواں سال میں سوائن فلو سے پہلی ہلاکت ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں 57سالہ شخص سید الطاف حسین شیرازی کو شدید بخار ہونے کے باعث نجی ہسپتال داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کا نمونیا کا علاج کیا جا رہا تھا ۔

(جاری ہے)

بعد میں اسکے خون کے نمونے انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آباد بھجوائے گئے جہاں لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ سے شہری میں سوائن فلو ایچ ون ،این ون میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت کی طرف سے رواں برس کے لئے کوئی گائیڈ لائن جاری نہیں کی گئی ۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سوائن فلو کے مشتبہ مریض کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ مریض کے جاں بحق ہونے کی وجوہات کی ہر پہلو سے مکمل تحقیقات کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :