گراونڈ کی تعمیر کے وقت زیادہ تر جنگلی شہتوت کے درخت کاٹے گئے ہیں جو مضر صحت ہیں۔ سینٹ میں اظہا ر خیا ل

منگل 14 اپریل 2015 14:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر کیبنٹ ڈویژن شیخ آفتاب نے بتایا ہے کہ شکر پڑیاں اسلام آباد میں مستقل پریڈ گراؤنڈ بنایا گیا ہے ،پریڈ گراونڈ کی تعمیر کے وقت زیادہ تر جنگلی شہتوت کے درخت کاٹے گئے ہیں جو مضر صحت ہیں ،پریڈ گراؤنڈ کے محل وقوع میں حالیہ شجر کاری مہم کے دوران 3860درخت لگائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا انہوں نے بتایاکہ پریڈ گراؤنڈ کی تعمیر کے لئے مجموعی طورپر 1826درختوں کو کاٹا گیا اور انہیں کھلی بولی کے زریعے نیلام کیا گیا تھا اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا تھا کیونکہ ان میں زیادہ تر درخت جنگلی شہتوت کے تھے جو پولن الرجی کا سبب بن رہے تھے انہوں نے بتایاکہ حکومت شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں چار ہزار کے قریب نئے درخت لگا رہی ہے جن کا تخمینہ بیس لاکھ انتالیس ہزار نو سو چالیس روپے لگایا گیا ہے ۔