علاج معالجہ کی منتظر دل کی مریضہ کی شکایت پرمحتسب اعلیٰ آزادکشمیر نے انصاف فراہم کردیا

منگل 14 اپریل 2015 14:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) علاج معالجہ کی منتظر دل کی مریضہ کی شکایت پرمحتسب اعلیٰ آزادکشمیر نے 2ہفتوں کے اندر انصاف فراہم کردیا محکمہ زکوٰة و عشر آزدکشمیرنے چیک جاری کردیا ‘ خاتون مریضہ کی محتسب اعلیٰ سردارمختارخان کودعائیں تفصیلات کے مطابق طارق آباد کی رہائشی غریب خاتون سائرہ امان زوجہ نصیر احمد دل کی مریضہ ہے اورمحکمہ زکوٰة میں درخواست میڈیکل بورڈ سمیت پیش کی مگرمحکمہ زکوٰة اسے علاج سے دفاتر کے چکر لگانے پرمجبورکررکھا تھا ‘ بعدازاں مریضہ نے محتسب اعلیٰ سردارمختارخان کوتحریری شکایت کی جس پرگزشتہ روز مریضہ سائرہ امان کوالشفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے نام پر چیک جاری کردیاگیا خاتون مریضہ نے محتسب اعلیٰ کوانصاف مہیاکرنے پرڈھیروں دعائیں دیں ۔