صحت مند جسم کے لیے صحت مند سرگرمیاں اہم کردار ادا کرتی ہے‘ڈاکٹرمیاں عبدالرشید

منگل 14 اپریل 2015 14:44

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء)محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر میاں عبدالرشید نے کہا ہے کہ صحت مند جسم کے لیے صحت مند سرگرمیاں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ کھیلوں سے ذہنی و جسمانی نشوو نما ہوتی ہے اور مقابلہ کا رجحان پیدا ہوتا ہے ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میں منعقدہ سالانہ سپورٹس فیسٹول کے انعقاد سے صحت مند سرگرمیوں میں اہم کڑی ہے ۔

وہ یہاں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میں سالانہ سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقرب سے خطاب کررہے تھے ۔ افتتاحی تقریب سے مسٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن ، چیئر مین سپورٹس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم ، سپورٹس کلب کے صدر عاطف ذوالفقار کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وائس چانسلر مسٹ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر میاں عبدالرشید نے تین روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

اس موقع پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج ، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کی فیکلٹی ، پروفیسر صاحبان ، ڈاکٹر ز کے علاوہ میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ سالانہ سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کے سلسلہ میں مختلف کمیٹیاں بنائی گئیں تھی اور سپورٹس کے حوالے سے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی ۔پرنسل محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر میاں عبدالرشید نے سپورٹس فیسٹول کے آرگنائزر اور ٹیم کپتانوں سے کہا ہے کہ وہ فیسٹول کے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر مسٹ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر میاں عبدالرشید نے کہا ہے کہ سپورٹس فیسٹول کے انعقاد سے کالج کے طلباء و طالبات کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو جلا ملے گی اور ان میں مقابلہ کے رحجان سمیت تحمل و برداشت کے جذبہ کوبھی فروغ ملے گا ۔ انھوں نے کہا کہ سالانہ سپورٹس فیسٹول میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں اور آرگنائزز کو خوبصورت پروگرامز اور سپورٹس مقابلہ جات منعقد کروانے پر مبارک باد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ سالانہ سپورٹس فیسٹول کے اثرات مثبت سرگرمیوں میں اہم کردار اداکریں گے قبل ازیں انھوں نے سالانہ سپورٹس فیسٹول میں مختلف رنگارنگ پروگرامز اور سٹالوں کا بھی دورہ کیا گیا ۔