آج کا دور میڈیا کا دور ہے اور یہی وجہ ہے کہ محکمہ صحت کی کوئی بھی مہم میڈیا کے تعاون کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی ، دور دوراز کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں شعور کی بیداری میں میڈیا کا کردار جاندار رہا ہے

ڈی ایچ او ضلع بھمبر ڈاکٹر طارق محمود خان کا میڈیا ورکشاپ سے خطاب

منگل 14 اپریل 2015 15:05

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء ) ڈی ایچ او ضلع بھمبر ڈاکٹر طارق محمود خان نے کہا ہے کہ آج کا دور میڈیا کا دور ہے اور یہی وجہ ہے کہ محکمہ صحت کی کوئی بھی مہم میڈیا کے تعاون کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی ، دور دوراز کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں شعور کی بیداری میں میڈیا کا کردار جاندار رہا ہے ، ضلع بھمبر میں ہمارا ائی پی آئی کا عملہ بچوں میں وکسینیشن کے لئے کام کر رہا ہے ، کمی کوتاہی کی نشادہی کے لئے میڈیا کے تعاون کے کو ہمیشہ سراہیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں شعبہ ائی پی آئی کی جانب سے منعقدہ ایک میڈیا ورکشاپ کے دوران کیا ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق محمود کے علاوہ اس موقع پر پروفینشل ڈائریکٹر ائی پی آئی آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار شبیر احمد خاں ، سابق صدر پی ایم ائے ڈاکٹر محبوب احمد ، ڈی ایس وی مولانا ناصر محمود ، ائے ایس وی مرزا خورشید احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق محمود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر محکمہ صحت کے شعبہ ائی پی آئی کے عملہ دن رات بچوں کو ویکسینیشن کے لئے کام کر رہا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ شعبہ آئی پی آئی کو جس طرح سردار شبیر احمد نے چلایا ہے وہ قابل تعریف ہے تاہم ضلع بھمبر میں ہمارا صحت کا عملہ بہترین طریقہ سے کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ آج کا دور میڈیا کا دور ہے اور یہی وجہ ہے کہ محکمہ صحت کی کوئی بھی سپیشل مہم ہو تو وہ میڈیا کے تعاون کے بغیر ادھوری رہتی ہے میڈیا کے جاندار کردار کی وجہ ہے جہاں دور دراز کے علاقوں میں بسنے والے لوگوں میں شعور کی بیداری سے لے کر بروقت اطلاع پہنچانے تک میں میڈیا پرسن کا بہترین تعاون ہمارے ساتھ ہمیشہ سے رہا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح آئیندہ بھی یہ تعاون ہمارے ساتھ رہے گا اور مسائل ہوں یا خرابیاں انہیں دور کرنے کے لئے ہمیں بروقت نشاندہی ملتی رہے گی ، اس موقع پر سلائیڈز کے زریعے صحافیوں کو ائی پی آئی کے مقاصد اور ہونے والے کام سے آگاہ کیا گیا ۔

۔۔