انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 17سالہ لڑکی کا پیدائشی طور پر دل کے سوراخ اور بند شریانوں کا پہلا کامیاب آپریشن

منگل 14 اپریل 2015 15:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء)حکومت پنجاب اور مخیر حضرات کے تعاؤن سے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 17سالہ لڑکی کا پیدائشی طور پر دل کے سوراخ اور بند شریانوں کا پہلا کامیاب آپریشن ۔بائی پاس کے بغیر اینجوگرافی کے ذریعے دل کے سوراخ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سپیشل جالی کے ذریعے بند کیا گیا جبکہ دل کی شریانوں کو بھی کھولا گیا ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق کی زیر نگرانی فیصل آباد ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق مغل ،ڈاکٹر آصف رحمن اور ڈاکٹر عبدالمالک پر مشتمل ٹیم نے ایک روز میں 11 کامیاب آپریشن کئے جو دل کے امراض سے متعلق ہی تھے ۔ 17 سالہ آمنہ ریاست کے آپریشن کیلئے تقریباً تین لاکھ روپے خرچ ہو ئے جس میں سے دو لاکھ 40 ہزار روپے مخیر حضرات جبکہ باقی رقم حکومت پنجاب نے فراہم کی ۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء کو پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق نے بتایا کہ فیصل آباد میں دل کے سوراخ کو بند کرنے کا اپنی نوعیت کا پہلاکامیاب آپریشن ہے اور اب آئندہ بھی ایسے آپریشن کئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر پرویز اختر کی راہنمائی میں یہاں بچوں میں دل کے امراض کیلئے علاج معالجہ کے ساتھ آپریشن کرنا بھی ممکن ہوئے ہیں۔