اوستہ محمد،محکمہ صحت نے 13اپریل سے خسرہ کیخلاف خصوصی مہم کا اعلان کردیا

منگل 14 اپریل 2015 16:43

اوستہ محمد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) محکمہ صحت نے 13اپریل سے خسرہ کیخلاف خصوصی مہم کا اعلان کردیامگر عوامی شعور و آگہی کیلئے مہم کا آغاز نہ ہوسکا ہے جس کی وجہ سے موذی امراض سے بچاؤں کیلئے بہت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہیں محکمہ صحت نے خسرہ کے بچاؤں کیلئے مہم کا آغاز تو کر دیا لیکن لوگوں میں شعور نہ ہونے کی وجہ سے خسرہ کی مہم ناکام ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں اوستہ محمد کے سیا سی و سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خسرہ کی مہم کے آغاز سے پہلے لوگوں میں اس سلسلے میں شعور پیدا کیا جاتا تاکہ خسرہ کی مہم کو کامیاب کیا جاتا لیکن افسوس کہ محکمہ صحت کی نا اہلی کی وجہ سے خسرہ کی مہم ناکام ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے اس کی مہم کی ناکامی سے اس موذی مرض سے کیسے بچاؤں کیا جاسکتا ہے انہوں نے محکمہ صحت کے حکام بالا سے اپیل کی نا اہل افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور خسرہ کی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اقدامات کیے جائے ۔