ہواوے نے نیاسمارٹ فون Ascend Y625 متعارف کرادیا
منگل 14 اپریل 2015 17:57
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) عالمگیرسطح پرٹیلی کمیونیکیشن سلوشنزفراہم کرنیوالی کمپنیHuawei نے اپنا نیاسمارٹ فون Huawei Ascend Y625 مارکیٹ میں متعارف کرادیا ہے جوقابل استطاعت اور مکمل طور پر منفرد اور حیرت انگیز خصوصیات سے لبریزہے۔ یہ شاندار Ascend Y625سمارٹ فون موبی لنک کی دلکش آفرکیساتھ مارکیٹ میں پیش کیا جارہا ہے جوصارفین کواس ڈیوائس کی خریداری پر 6 ماہ کیلئے مفت انٹرنیٹ آفرحاصل کرنے کی اجازت دے گا ۔
ہواوے پاکستان کے مارکیٹنگ ہیڈ فرازایم خان کا کہناہے کہ جب ہم اپنی مصنوعات تیار کرتے ہیں تو اس نکتے پر خصوصی توجہ مرکوزرکھتے ہیں کہ ہم اپنے صارفین کو بہترین معیارکی مصنوعات فراہم کریں اوریہ مصنوعات عام لوگوں کی خریداری کی حد میں ہوں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سب کیلئے ہے اور Huawei کی خواہش ہے کہ تمام صارفین کو ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کو یقینی بنا یا جاسکے۔
ڈیٹا موبی لنک کے سربراہ عامر منظورکا کہنا تھا کہ ہمیں 3G فعال ہینڈ سیٹس کے گلدستے میں ایک اور ڈیوائس شامل کرنے پر فخر ہے جو موبی 3G تجربہ میں مزید اضافہ کرے گا ۔انھوں نے کہا کہ موبی لنک نے ہمیشہ شرکت داری پریقین رکھا ہے اور ہواوے Y625 کو ایک خصوصی 6GB 3G ڈیٹا پیکج کے ساتھ چھ ماہ کے آفرکیساتھ متعارف کرایا ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ شراکت داری موبی لنک کی پاکستان میں ایکوسسٹم کوترقی دینوالے موبائل مینوفیکچررزکی حمایت کے حوالے سے اپنائی گئی حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔ہواوے Y625 سمارٹ فون انتہائی پتلا ہے اوراس کا سمارٹ سکرین ہموار اور متحرک کلر ڈسپلے کے ساتھ مکمل ٹچ 5.0 انچ سائز کا ہے۔ GoogleTM سے تازہ ترین Android 4.4 KitKat OS ، Qualcomm MSM8212، کواڈ کور، 1.2 گیگاہرٹز، 1GB ریم اور 4GB ROM ،Cortex A7 پروسیسرکے ساتھ پرمتعارف کرایا گیا ہے ۔یہ فون، تیز، ہموار اوربلا رکاوٹ ویب براوٴزنگ کیلئے انتہائی مناسب ہے جبکہ اس کی بیٹری کی صلاحیت 2000 mAh ہے ۔LED فلیش لائٹ کے ہمراہ آٹوفوکس 8MP ریئراور2MP فرنٹ کیمرہ صارفین کوحقیقت سے قریب ترتصویریں اتارنے کے قابل بناتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.