پولیو مہم کے دوران پیشہ ورانہ فرائض سے غفلت برتنے والے اہلکارو ں کیخلاف کارروائی کی جائیگی، ساجد ظفر ڈال

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ محکمہ صحت و دیگر سرکاری و غیر سرکاری ادارو ں کی معاونت سے انسداد پولیو مہم بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے، مہم میں غفلت برتنے والوں کیخلاف انضباطی کارروائی کی جائیگی، ڈی سی او راولپنڈی

منگل 14 اپریل 2015 18:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران پیشہ ورانہ فرائض سے غفلت برتنے والے اہلکارو ں کیخلاف کارروائی کی جائیگی․ انہوں نے کہا کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ محکمہ صحت اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری ادارو ں کی معاونت سے انسداد پولیو مہم بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے ․ اور اس مہم کے دوران اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والو ں کو اعزازات دیئے جائیں گے اور غفلت و کوتاہی برتنے پر انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی․ یہ بات انہو ں نے ای ڈی او ہیلتھ آفس راولپنڈی میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں راولپنڈی میں جاری پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا․ اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد رندھاوا , پولیو مہم انچارج چوہدری محمد حسین , یو سی میڈیکل افسران , سیکٹر انچارج , ڈبلیو ایچ او , یونیسف کے نمائندگان کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ راولپنڈ ی میں پولیو مہم زور و شور سے جاری ہے اور مہم میں شریک تمام ممبران قومی جذبے کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہی ہیں․ تاہم جن مقامات پر پولیو ٹیمو ں کے نہ پہنچنے کی شکایات موصول ہوتی ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ․ انہو ں نے کہا کہ پولیو کے کنٹرول رومم میں موصول ہونے والی شکایات پر فوری کاروائی کی جا رہی ہے․ او رجن علاقو ں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کے کیس سامنے آ رہے ہیں ان علاقوں میں محکمہ صحت کے اراکیں فوری طور ایسے افراد سے رابطہ کر رہے ہیں ․ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ پولیو مہم کے پہلے دن راولپنڈی کی 1702 پولیو ٹیموں نے اڑھائی لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کر لیا ہے․ اور اس وقت مجموعی طور پر 197 یونین کونسلوں میں 268 مقامات پر ٹیمیں متعین ہیں جبکہ 111 ٹرانزٹ پووائنٹس پر محو سفر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جارہے ہیں․ ڈی سی او راولپنڈی نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران روزانہ دن بھر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے اور مہم کے دوران جو مسائل سامنے آتے ہیں ان کے فوری حل کے لیئے مناسب اقدامات اٹھائے جاتے ہیں․ تاکہ پولیو مہم کے مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :