جیکب آباد،عطائی ڈاکٹر نے معصوم بچے کی جان لے لی

منگل 14 اپریل 2015 18:47

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء)عطائی ڈاکٹر نے معصوم بچے کی جان لے لی تفصیلات کے مطابق سیکریٹری صحت کے احکاما ت کے باوجود جیکب آباد میں عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی گزشتہ روز پیچوہہ پھاٹک حنفیہ مسجد گلی کے غلام رسول کھوسو کو 13سالہ بیٹا عثمان غلط علاج کرکے اسے موت کی نیند سلادیاوالد کے مطابق بیٹا سائیکل سے گر کر زخمی ہواتھا جس کو شکار پور روڈ پر واقع میر حسن کی کلینک پر لایا تھاجس نے میرے بیٹے کو انجکشن لگائے اس کے بعد اس کی طبیعت مزید خراب ہوگئی آج سول اسپتال لایا ہوں تو ڈاکٹر وں کا کہنا ہے کہ آپ کا بیٹا فوت ہوچکا ہے اچانک بیٹے کی وفات کا سن کر والد دھاڑیں مار کر رونے لگا میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔