کراچی ،موئیدان کنڈ جھنگ میں خوراک کی قلت اور بیماریوں کے باعث ایک ہی خاندان کے4 بچے جسمانی طور پر معذور ہوگئے

منگل 14 اپریل 2015 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) موئیدان کنڈ جھنگ میں خوراک کی قلت اور بیماریوں کے باعث ایک ہی خاندان کے4 بچے جسمانی طور پر معذور ہوگئے ، گھر میں کہرام برپا ۔ غذائی قلت اور ادویات کی عدم فراہمی کے باعث علاقے میں ہلاکتوں کے بعد بچوں کی جسمانی بیماری میں اضافہ ، لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ، محکمہ صحت کی جانب سے آج ڈاکٹر بھیجنے کا فیصلہ ۔

۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ؛ کراچی کے دور دراز کوہستانی علاقے موئیدان کنڈ جھنگ میں پانی ،خوراک اور ادویات کی قلت کے باعث ہلاکتوں کے بعد اب غذائی قلت نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے ، علاقے کے سماجی رہنما محمد عالم چھٹو نے صحافیوں سے رابطہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ گوٹھ ایوب نوتانی کے رہائشی غریب مزدور خان محمد نوتانی کے گھر میں غذائی قلت اور بیماری کے باعث اس کے تین معصوم بچے نصیباں ، تاج بی بی اور رمضان ولد خان محمد نوتانی جسمانی طور پر انتہائی کمزوری کے بعد معذورہ کا شکار ہوگئے ہیں ، ان کے جسم کے اعضاء ہاتھ پاوٴں ٹیڑھے ہوگئے ہیں اور بچے مسلسل اذیت کے باعث رو رہے ہیں ، مذکورہ گھر میں بچوں کی پر اسرار بیماری کے باعث کہرام پربا ہے جبکہ پورے علاقے میں لوگ شدید خوف و ہراس میں مبتلہ ہوگئے ہیں ، علاقے کی ہسپتالیں تا حال بند ، ادویات کی قلت اور ڈاکٹر غائب ہیں ، بے سرو سامانی کے باعث علاقے کے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے ، دوسری جانب میڈیا میں مسلسل خبریں آنے کے بعد محکمہ صحت نے موئیدان کنڈ جھنگ میںآ ج ڈاکٹرز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو متاثرہ خاندانوں سے رابطہ کرکے صورتحال کے بعد طبی امدا د کا فیصلہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :