کنٹینر پر کھڑے ہوکر لوگوں نے گالیاں دیں ہم گالیاں دینے نہیں  عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں  نواز شریف

زمینی فاصلے کم کر کے دلوں کو قریب لائیں گے جھوٹ نہیں بولتے  نوجوانوں کی تقدیر بدل دیں گے خنجراب سے اسلام آباد تک ریلوے سروس شروع کی جائے گی، قراقرم یونیورسٹی کے بعد اب بلتستان یونیورسٹی بنائی جائے گی  ہنزہ میں عطاآباد جھیل میں 27 ارب روپے لاگت کی ٹنل بنائی جارہی ہے  گلگت میں پانی کی کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی، دیامر بھاشا ڈیم سے 4 ہزار 500 میگا واٹ ، بنجی ڈیم 7 ہزار ایک سو میگاواٹ داسو ڈیم 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا  وزیر اعظم کا گلگت میں خطاب وزیراعظم نے گلگت کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے بجلی، صحت اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

منگل 14 اپریل 2015 19:48

کنٹینر پر کھڑے ہوکر لوگوں نے گالیاں دیں ہم گالیاں دینے نہیں  عوام ..

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر لوگوں نے ہمیں گالیاں دیں ہم گالیاں دینے نہیں  عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں  زمینی فاصلے کم کر کے دلوں کو قریب لائیں گے جھوٹ نہیں بولتے  نوجوانوں کی تقدیر بدل دیں گے خنجراب سے اسلام آباد تک ریلوے سروس شروع کی جائے گی، قراقرم یونیورسٹی کے بعد اب بلتستان یونیورسٹی بنائی جائے گی  ہنزہ میں عطاآباد جھیل میں 27 ارب روپے لاگت کی ٹنل بنائی جارہی ہے  گلگت میں پانی کی کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی، دیامر بھاشا ڈیم سے 4 ہزار 500 میگا واٹ ، بنجی ڈیم 7 ہزار ایک سو میگاواٹ داسو ڈیم 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا منگل کو یہاں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس اسلام آباد میں ہوا کرتے تھے تاہم وہ خود یہاں آئے ہیں کیونکہ ان کا دل گلگت بلتستان کے عوام کیلئے دھڑکتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ کنٹینر کی سیاست کرنے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں، لوگوں نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر ہمیں گالیاں دیں، کنٹینر والوں کی سیاست میں غلیظ گفتگو لکھی ہے  ہماری سیاست میں خدمت لکھی ہے، خنجراب سے اسلام آباد تک ریلوے سروس شروع کی جائے گی، قراقرم یونیورسٹی کے بعد اب بلتستان یونیورسٹی بنائی جائے گی جب کہ ہنزہ میں عطاآباد جھیل میں 27 ارب روپے لاگت کی ٹنل بنائی جارہی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ان کا دل گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ زمینی فاصلے کم کر کے دلوں کو قریب لائیں گے۔ گلگت بلتستان کی آئینی اسٹیٹس کے حوالے سے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے نواز شریف نے ہنزہ اور نگر کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شگر اور تھرمنگ کو بھی ضلع کا درجہ دیں گے، شمالی علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھا دیں گے اور ایسا وقت بھی آئے گا کہ اسکردو کو ریلوے کے ساتھ منسلک کریں گے وزیر اعظم نے کہاکہ خنجر اب سے رائے کوٹ تک بہترین سڑک بن چکی ہے،نوجوانوں کے مستقبل کیلئے کوشش کررہے ہیں،خوشحالی ، مستقبل اور تقدیر سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے علان کیا کہ گلگت بلتستان کونسل کی میٹنگ اسلام آباد میں نہیں ہوگی، گلگت بلتستان کی کونسل کیاجلاس میں شرکت کیلئے خود حاضر ہوا ہوں۔ یوتھ ایمپلائمنٹ اسکیم کے تحت ہنر مند نوجوانوں کو 20، 20 لاکھ کے قرضے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت میں پانی کی کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی، دیامر بھاشا ڈیم سے 4 ہزار 500 میگا واٹ ، بنجی ڈیم 7 ہزار ایک سو میگاواٹ داسو ڈیم 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف نے گلگت کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے بجلی، صحت اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جن میں ایک امراض قلب کا ہسپتال، 16 میگاواٹ نلتر۔3 ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، پی ٹی وی کے چار ری براڈکاسٹنگ سٹیشن اور جگلوٹ۔سکردو روڈ شامل ہیں۔ 200 بستروں کا امراض قلب کا ہسپتال تین سال میں مکمل ہو گا جس پر 2590.68 ملین روپے لاگت آئیگی ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن نے لالک جان شہید سٹیڈیم کے نزدیک پراجیکٹ کیلئے 19 کنال اراضی الاٹ کی منصوبہ سے غریبوں کو فائدہ ہو گا اور امراض قلب کے مریضوں کو علاج معالجہ میسر آئے گا۔

نلتر۔3 ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 16 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی اور گلگت سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔ تین سالہ پراجیکٹ جس پر 2970.705 ملین روپے لاگت آئی ہے، سے علاقہ کے بجلی کے 60 ہزار صارفین کو فائدہ ہو گا۔ وزیراعظم نے جگلوٹ۔سکردو روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس سے سفری دورانیہ میں ایک گھنٹے کی کمی آئے گی۔ منصوبہ کی لاگت 38.453 ملین روپے ہے جو تین سال میں مکمل ہو گا اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی منصوبہ پر عمل درآمد کرے گی۔