خیبرپختونخوا ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے19130.27ملین روپے کی لاگت کے20پراجیکٹس کی منظوری دے دی
صحت،سماجی بہبود،آبپاشی،اعلیٰ تعلیم،زراعت،بلدیات،شہری ترقی،مواصلات و تعمیرات اور صنعت کے شعبوں سے متعلق29منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد20پراجیکٹس کی منظوری دی گئی
منگل 14 اپریل 2015 21:23
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے19130.27ملین روپے کی لاگت کے20پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔یہ منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی(PDWP) کے ایک اجلاس جو خیبر پختونخواکے ا یڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر حماداویس آغا کی زیر صدارت منعقد ہوا میں دی گئی جس میں اس کے ممبران اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریزنے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے صحت،سماجی بہبود،آبپاشی،اعلیٰ تعلیم،زراعت،بلدیات،شہری ترقی،مواصلات و تعمیرات اور صنعت کے شعبوں سے متعلق29منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد20پراجیکٹس کی منظوری دی گئی جن پر19130.27ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ چار منصوبے غیر مناسب پراجیکٹ ڈیزائن کے باعث موخر کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق منظور کئے گئے آبپاشی کے شعبے کے منصوبوں میں ضلع مانسہرہ میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر اور ضلع صوابی میں بڈاڈیم اور ضمیر گل ڈیم کی تعمیرات اور صحت کے شعبے میں منظور کئے گئے منصوبوں میں ضرورت کی بنیاد پر خیبر پختونخوامیں 10بنیادی مراکزصحت(BHUs) کی دہی مراکز صحت (RMCs) کی سطح پر درجہ بلندی، ہریپور، نوشہرہ، صوابی، مردان، ڈی آئی خان،مانسہرہ اورپشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی فیزiiکا قیام شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.