محکمہ صحت کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کااجلاس ، شیشہ کیفے پرائیویٹ بل کابینہ کو بھجنے کا فیصلہ

منگل 14 اپریل 2015 21:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں محکمہ صحت کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن اسمبلی چوہدری شہباز کی طرف سے جمع شیشہ کیفے پرائیویٹ بل کابینہ کو بھجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے حکومتی رکن اسمبلی چوہدری شہباز کی طرف سے ”شیشہ کیفے‘ کے بارے میں جمع بل زیر بحث آیا ۔ اجلاس میں اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈر ز کو بھی بلایا گیا تھا ۔بل پر طویل بحث کے بعد اسے پنجاب کی کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔