انسداد تمباکو نوشی قانون کا نفاذ

اسلام آباد سب اضلاع سے سبقت لے گیا

بدھ 15 اپریل 2015 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) انسداد تمباکو نوشی قانون لاگو کرنے میں اسلام آباد سب اضلاع سے سبقت لے گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارت صحت عامہ اور ریگولیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 4 سالوں کے دوران 593 کیسسز ان سگریٹ نوشوں کے خلاف رجسٹر کئے گئے جو مختلف آرڈیننس کی خلاف ورزی پر ملوث تھے ۔

(جاری ہے)

اس آرڈیننس میں عوامی مقامات کو ” سموک فری “ قرار دیا گیا ہے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتیں اور آئی سی ٹی انتطامیہ کو اختیار ہے کہ وہ دائرہ اختیار میں آرڈیننس کو نافذ کریں اسلام آباد کا ٹوبیکو کنٹرول سیل صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہے تاکہ آرڈیننس کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ صوبائی پولیس سرگراہوں اور آئی سی ٹی انتظامیہ نے اپنے ماتحت آفسز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس آرڈیننس کو سختی سے نافذ کریں واضح رہے کہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی ٹوبیکو کنٹرول قانون کے سیکشن 5 کی خلاف ورزی ہے ۔