کوئٹہ، 24گھنٹے میں ڈاکٹر کو بازیا ب نہ کرایا گیا توپولیو ،خسرہ و دیگر تمام پروگراموں کا بائیکاٹ کیا جائیگا،ذمہ داراعلیٰ حکام ہونگے ،ڈاکٹر عزیز لہڑی صدر پی ایم اے

بدھ 15 اپریل 2015 16:35

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء ) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سریاب روڈ کے دفتر سے صوبائی کوارڈینٹر او رسنیئر ڈاکٹر امیر بخش بلو چ کو نامعلوم افراد نے آغو ء کرکے لے گئے ہیں اگر 24گھنٹے کے اندر ڈاکٹر کو بازیا ب نہیں کرایا گیا توپولیو پروگرام خسرہ پروگرام اور دیگر تمام پروگراموں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ جس کی تمام تر ذمہ داری اعلیٰ حکام پر ہوگی یہ بات مرکزی صدر پی ایم اے ڈاکٹر عزیز لہڑی نے بد ھ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں دیگر ڈاکٹروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ واضح رہے کہ اس سے پہلے ہمارے ڈاکٹر پیر امیڈیکل اسٹاف ، لیڈی ہیلتھ ورکرز ، نرسز اور محکمہ صحت میں کام کرنے والے ملازمین کو مختلف اوقات میں اغواء کیا جاتا رہا اور ٹارگٹ کلنگ کا شکاربھی ہوئے کوئٹہ سمیت صوبے کے دوردراز علاقوں میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسز پیرامیڈیکل اسٹاف ، لیڈی ہیلتھ ورکرز،کلرکس ،اور دیگر عملہ مختلف مسائل کا شکا ر ہیں جن میں عدم تحفظ سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

جس کیو جہ سے ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کا دیگر عملہ فرائض سر انجام دینے میں تذبزب کا شکار ہیں۔ ہم صوبائی حکومت ، کورکمانڈر بلوچستان ، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے پروزور مطالبہ کرتے ہیں اور اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ سو موٹو ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹرا میر بخش بلوچ کو چوبیس گھنٹے کے اندر بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر پی ایم اے دیگر تنظیموں کے ساتھ ملکر صوبے بھر کے ہسپتالوں کے اوپی ڈیز کو مکمل بند کرنے کے ساتھ ساتھ پولیوپروگرام ، خسرہ پروگرام ،اوردیگر تمام پروگرام کا بائیکاٹ کرے گی۔ جس کی تمام تر ذمہ داری حکام بالا پر ہوگی۔