محکمہ صحت کا سپیشلشٹ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے اور ٹریننگ کے نئے مواقع پید ا کرنے کے لیے 1090نئی پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی سیٹیں پر کرنے کا فیصلہ

بدھ 15 اپریل 2015 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء)محکمہ صحت نے سپیلشٹ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے اور ٹریننگ کے نئے مواقع پید ا کرنے کے لیے 1090نئی پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی سیٹیں پرکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔حکومت اس مد دمیں سالانہ 60کروڑ روپے اضافی خرچ برداشت کرئے گی ۔ محکمہ صحت نے اس حوالے سے سمری منظوری کے لیے وزیر اعلی پنجا ب کو ارسال کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس وقت 1200کے قریب پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز بغیر وظیفے کے کام کر رہے ہیں اور ینگ ڈاکٹرز کا اس حوالے سے مطالبہ ہے کہ حکومت ان تمام ڈاکٹروں کی سیٹوں پر پیڈ کرئے ۔ اس حوالے سے محکمہ صحت نے دو سمریاں وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی ہیں ان میں 290سیٹیں نئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال جو کہ نئے میڈیکل کالجز کے ساتھ منسلک ہیں وہاں پر اور800نئی سیٹیں تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں مختص کی جائیں گی ۔حکومت اس مد دمیں سالانہ 60کروڑ روپے اضافی خرچ برداشت کرئے گی ۔ محکمہ صحت نے اس حوالے سے سمری منظوری کے لیے وزیر اعلی پنجا ب کو ارسال کر دی ہے ۔