شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کا ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر ایمرجنسی میں مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

بدھ 15 اپریل 2015 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) شیخ زید ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی میں علاج معالجے کی مفت سہولت موجود نہیں ہے ۔ اس وارڈ میں آنیوالے مریضوں کو علاج کے لیے خود اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں ۔ شیخ زید ہسپتال انتظامیہ نے ینگ ڈاکٹرز کے بھر پور احتجاج پر ایمرجنسی میں مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انتظامیہ نے اس حوالے سے محکمہ صحت سے سالانہ 10کروڑ50لاکھ روپے کے اضافی اخراجات کے حصول کے لیے رابطہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 2012ء سے یہ ہسپتال وفاق سے پنجاب کو منتقل ہو چکا ہے لیکن پنجاب کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کی طرح یہاں پر اس حوالے سے کوئی انتظام نہیں کیا گیااور مریضوں کو علاج کے لیے اخراجات خود برداشت کرنے پڑتے ہیں ۔ ینگ ڈاکٹرز اس حوالے سے سراپا احتجاج ہیں کہ چونکہ یہ ہسپتال اب پنجاب کے زیر انتظام ہے اس لیے یہاں پر بھی مفت علا ج معالجہ شروع کیا جائے ۔جس پر ہسپتال انتظامیہ نے سیکرٹری صحت کو ایک مراسلہ لکھا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اس ہسپتال کی ایمرجنسی 37بستروں پر مشتمل ہے لہذا یہاں پر مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 10کروڑ50لاکھ روپے کے اضافی اخراجات فراہم کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :