جنرل ہسپتال ہڈی آؤٹ ڈور وارڈ میں ڈاکٹرز غائب ‘مریضوں کا شدید احتجاج

ہفتہ 18 اگست 2007 15:51

لاہور(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18 اگست 2007 ) جنرل ہسپتال میں ہڈی آؤٹ ڈور وارڈ میں مریضوں کا ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر شدید احتجاج ‘وارڈ میں ایک بھی ڈاکٹرموجود نہ تھا۔ گزشتہ روز جنرل ہسپتال ہڈی آؤٹ ڈور وارڈ میں اسٹنٹ پروفیسر زآرتھو پیڈک سرجری ڈاکٹر عمر عادل ‘ڈاکٹر محمد نوید ‘ڈاکٹر اقبال مرزا اور ڈاکٹر فیصل نذیر حسین سمیت دیگر ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مریضوں نے شدید احتجاج کیا اور ڈاکٹرز کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ کے رہائشی برکت علی ‘ضلع قصور کے نواحی گاؤں کھائی ہٹھاڑ سے آئے ہوئے محمد علی ‘ناروال سے آئے ہوئے وقاص احمد ‘جنڈیالہ شیر خان سے آئی ہوئی پروین بی بی ‘کوٹ لکھپت لاہور سے آئی ہوئی ز ینب بی بی ‘اوکاڑہ سے آئے ہوئے خالد بشیر ‘مریدکے سے آئے ہوئے شوکت علی نے بتایا کہ ہم گزشتہ کئی دنوں سے آپریشن کے بعد آؤٹ ڈور میں اپنے آپ کو چیک کروانے کیلئے آرہے لیکن یہاں پر ڈاکٹر ز کی عدم موجودگی معمول بن چکا ہے۔ مریضوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب اوروزیر صحت ڈاکٹرز کی ہڈی آؤٹ ڈور میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کا نوٹس لیں اور انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ اور مریضوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :