بھارتی ضلع مظفرنگر میں شدید بارشوں سے دلبرداشتہ3 مزید کسان دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

بدھ 15 اپریل 2015 19:06

بھارتی ضلع مظفرنگر میں شدید بارشوں سے دلبرداشتہ3 مزید کسان دل کا دورہ ..

مظفر نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء)بھارتی ضلع مظفرنگر میں شدید بارشوں سے دلبرداشتہ3 مزید کسان دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہونے والے کسانوں کی عمریں55 سال ، 58 سال اور70سال بتائی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے کسانوں کا تعلق ضلع بھرکے مختلف دیہی علاقوں سے ہے۔بھارتی کسان پہلے سے ہی اقتصادی مسائل کا شکار ہیں۔حالیہ برسوں میں بھارت میں کسانوں میں خودکشی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہواہے۔