سرگنگا رام ہسپتال کے 111 پیرا میڈیکل سٹاف کی ترقی کے احکامات جاری

بدھ 15 اپریل 2015 20:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سر گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر وقار نبی باجوہ نے محکمہ صحت حکومت پنجاب کی منظور کردہ پیرا میڈیکل سٹاف کے سروس سٹرکچر پالیسی کے تحت ہسپتال کے 111 پیرا میڈکس کی ترقی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ڈاکٹر وقار نبی باوجوہ نے بتایا کہ پیرا میڈکس کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ترقی پانے والوں میں لیب ٹیکنیشن ، سی ٹی سکین ٹیکنیشن ، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز ، ایکسرے ٹیکنیشن ، سینٹری انسپکٹر ، ایکسرے اسسٹنٹ ، ریڈیو گرافر اور او ٹی اسسٹنٹ شامل ہیں ۔

ڈاکٹر وقار نبی باوجوہ نے کہا کہ پیرا میڈیکل سٹاف کو چار درجاتی سروس سٹرکچر کے تحت پرموشن دی گئی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب مذکورہ اہلکار پوری لگن ، محنت اور یکسوئی کے ساتھ مریضوں کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیں گے ۔