پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کے ہر طرح کے تقرر و تبادلوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی

بدھ 15 اپریل 2015 21:34

پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کے ہر طرح کے تقرر و تبادلوں پر تاحکم ثانی پابندی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) محکمہ صحت نے تمام ڈاکٹرز کے ہر طرح کے تقرر و تبادلوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری صحت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر کے ڈاکٹرز کے ہر طرح کے تقرر وتبادلوں پر تاحکم ثانی پابندی کا فیصلہ بڑے پیمانے پر ترقیوں کا عمل نمٹانے کے لئے کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تقرر و تبادلوں کے باعث وقت ضائع ہوتا ہے اس لئے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :