حکومت پنجاب عوام کو تعلیم ،صحت اور روز گار سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ملک فیاض احمد

بدھ 15 اپریل 2015 22:31

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) رکن صوبائی اسمبلی ملک فیاض احمد اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو تعلیم ،صحت اور روز گار سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھر پور اور فوری اقدامات کر رہی ہے۔ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل خادم پنجاب کے عوام دوست اقدامات کا عملی نمونہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ریل بازار میں ٹف ٹائل لگانے کے منصوبے اور دیگر ترقیاتی کاموں کے جائزہ کے دوران کیا۔

مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد امجدسمیت متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ملک فیاض احمد اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے ریکارڈقائم کئے اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت آج بھی خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 50لاکھ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل لگانے کے اس منصوبے سے دکانداروں،تاجروں اور شہریوں کو بھرپور فائدہ ہو گا اور انشاء اللہ ضلع بھر میں جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کی جارہی ہے۔اس موقع پرمرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد امجد اور دیگر دکانداروں نے ٹف ٹائل لگوا نے پر ملک فیاض احمد اعوان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :