نبیل گبول اپنے سیاسی مستقبل کے لیے فکر مند ، پرویز مشرف سے ملاقات کے لئے پہنچ گئے

سیاسی ملاقات نہیں تھی پرویز مشرف سے ان کی طبیعت کا پوچھنے گئے تھے، سیاسی صورتحال پر بات چیت یقیناہوئی ، نبیل گبول پرویز مشرف کی نبیل گبول کو آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت، رفقا سے مشورے کے بعد کسی جماعت میں شمولیت اختیار کروں گا، نبیل گبول

بدھ 15 اپریل 2015 23:05

نبیل گبول اپنے سیاسی مستقبل کے لیے فکر مند ، پرویز مشرف سے ملاقات کے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنمانبیل گبول اپنے سیاسی مستقبل کے لیے فکر مند دکھائی دیتے ہیں۔ایم کیوایم سے مایوس ہونے کے بعد بدھ کوسابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی رہائش گاہ پرپہنچ گئے۔پرویز مشرف کی نبیل گبول کو آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت۔ رفقا سے مشورے کے بعد کسی جماعت میں شمولیت اختیار کروں گا، نبیل گبول کی میڈیا سے بات چیت۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 246 سے مستعفی ہونے کے بعد اپنی سیاسی منزل کی تلاش میں سرگرداں ایم کیوایم کے سابق رہنما نبیل گبول نے بدھ کوآل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم سے علیحدگی، ملکی سیاسی صورتحال ، اور سیاسی مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے تقریباً40 منٹ ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے کراچی کی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے نبیل گبول کو آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دی۔نبیل گبول نے رفقا سے مشورے کیلئے وقت مانگ لیا ہے ۔ میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ملاقات کے بارے میں نبیل گبول نے بتایاکہ یہ سیاسی ملاقات نہیں تھی بلکہ وہ پرویز مشرف سے ان کی طبیعت کا پوچھنے گئے تھے اور وہاں پر سیاسی صورتحال پر بات چیت یقیناً ہوئی ۔ آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں نبیل گبول نے کہاکہ کہ فی الحال اے پی ایم ایل میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہیں۔اپنے دوست احباب اور رفقا سے مشورے کے بعد ہی کسی جماعت میں شمولیت اختیار کروں گا۔

متعلقہ عنوان :