گڑھی دوپٹہ میں ایجو کیشن کمپلیکس کی دو منزلہ زلزلہ پروف اور عالمی معیار کے مطابق عمارت مکمل

جمعرات 16 اپریل 2015 12:24

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) HCI ہیومن کنسرن انٹر نیشنل کے زیر اہتمام گڑھی دوپٹہ میں ایجو کیشن کمپلیکس کی دو منزلہ زلزلہ پروف اور عالمی معیار کے مطابق عمارت مکمل کر لی گئی عمارت کا افتتاح وزیر تعمیرات عامہ چوہدری رشید نے کیا -افتتاحی تقریب میں ایچ سی آئی کے چئیر مین محمد تعلیم بخش ،ایگزیگٹو ڈائریکٹر کلیم اختر ،ریجنل ڈائریکٹر علی نواز سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی تقریب میں بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے اس موقع پر کیپٹن (ر) افضل اعوان،چئیر مین ہیومن کنسرن انٹر نیشنل محمد تعلیم بخش ،کلیم اختر ،علی نواز، شبیر اعوان ،نایاب شبیر اور دیگر نے خطاب کیا تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعمیرات عامہ چوہدری رشید نے کہا کہ ایچ سی آئی نے 8اکتوبر 2005کے زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں جو خدمات سر انجام دی ہیں انہیں سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور آزاد کشمیر حکومت این جو اوز کی بھر پور سر پرستی کرے گی ،بریفنگ دیتے ہوئے ڈائر یکٹر علی نواز نے کہا کہ ہیومن کنسرن انٹر نیشنل کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں اس وقت ٹوٹل 8سکول قائم ہیں جس میں 1300سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ 100کے لگ بھگ لوکل سٹاف جبکہ 270یتیم اور نادار بچے شامل ہیں ،چئیر مین ایچ سی آئی محمد تعلیم بخش نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعلیمی سر گرمیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :