امریکی خاتون اول نے صحت مند خوراک کیلئے آن لائن مہم شروع کر دی

جمعرات 16 اپریل 2015 13:18

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء)امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے صحت مند خوراک کے لئے آن لائن مہم چلا دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون اول مشیل اوباما نے وائٹ ہاوٴس میں ایک بار پھر سبزیاں اگانے کا آغاز کیا انہوں نے پانچ برس پہلے بچوں میں موٹاپے کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے لیٹس موو کے عنوان سے مہم بھی شروع کی تھی ، خاتون اول نے بچوں کی دلچسپی پودے اگانے میں بڑھانے کے لئے اقدامات کئے اور بچے اپنے ہاتھ سے باغبانی کر کے بہت خوش ہوئے ، اس موقع پر خاتون اول مشیل نے کہا کہ بچوں، سوسائٹی اور سکولوں کا حوصلہ بڑھانا ہوگا تاکہ انہیں سبزیاں اگانے کی جانب مائل کیا جا سکے۔