تازہ سبزیاں انسانی صحت کے لئے دیسی گھی کے مترداف ہیں‘چوہدری لطیف اللہ

جمعرات 16 اپریل 2015 13:20

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) تازہ سبزیاں انسانی صحت کے لئے دیسی گھی کے مترداف ہے یہ تب ہی ممکن ہو سکے گا جب ہم اپنے اپنے گھروں میں سبزیاں کاشت کریں کم خرچ میں ہم اپنے لئے تازہ سبزیاں کا شت کر سکتے ہیں کیو نکہ کیمیکل سپرے اورزہریلے اجزا سے پاک سبزیوں کا حصول صرف کچن گارڈننگ سے ہی ممکن ہے۔پاکستان میں پانی کی کمی اور موسمی تبدیلیوں کے باعث غذائی بحران کا خدشہ ہے۔

ہم گھر بیٹھے کچن گارڈننگ کے ذریعے نہ صرف اپنی غذائی ضروریات پوری کر سکتے ہیں بلکہ اپنے گھر والوں کی صحت بہتر بنا کرعلاج معالجے پر اٹھنے والے خراجات بھی کم کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈسٹرکٹ زراعت توسیع ہارون آبادچودھری لطیف الله نے کچن گارڈننگ کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

سیمینار کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن و پیسٹ وارننگ سید مقبول حسین شاہ تھے ان کے علاوہ شہریوں اور صحافی برادری نے بھی شر کت کی مہمان خصوصی سید مقبول شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کچن گارڈننگ سے سبزیوں کے حصول کے علاوہ گھر کا ماحول بھی خوشگوار بنایا جاسکتاہے۔کچن گارڈننگ کے طفیل ہر قسم کی کیمیائی آلودگی اور جراثیم کش ادویات سے پاک من پسند سبزیاں گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں کچن گارڈننگ کے زریعہ تازہ اور غذائیت سے بھرپور سبزیاں پیدا کی جا سکتی ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے بھی مفید ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم کچن گارڈننگ کو فروغ دیں تاکہ ہم تازہ سبزیوں کا استعمال کر کے کئی بیماریوں سے بچ سکیں ۔