ہواوے نے اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا

جمعرات 16 اپریل 2015 13:37

ہواوے نے اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) عالمگیرسطح پرٹیلی کمیونیکیشن سلوشنزفراہم کرنیوالی کمپنی ہواوے نے اپنا نیا اسمارٹ فون Huawei Ascend Y625 مارکیٹ میں متعارف کرادیا ہے جوقابل استطاعت اور مکمل طور پر منفرد اور حیرت انگیز خصوصیات سے لبریزہے۔ یہ شاندار Ascend Y625اسمارٹ فون موبی لنک کی دلکش آفرکیساتھ مارکیٹ میں پیش کیا جارہا ہے جوصارفین کواس ڈیوائس کی خریداری پر 6 ماہ کیلئے مفت انٹرنیٹ آفرحاصل کرنے کی اجازت دے گا ۔

ہواوے پاکستان کے مارکیٹنگ ہیڈ فرازایم خان کا کہناہے کہ جب ہم اپنی مصنوعات تیار کرتے ہیں تو اس نکتے پر خصوصی توجہ مرکوزرکھتے ہیں کہ ہم اپنے صارفین کو بہترین معیارکی مصنوعات فراہم کریں اوریہ مصنوعات عام لوگوں کی خریداری کی حد میں ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سب کیلئے ہے اور ہواوے کی خواہش ہے کہ تمام صارفین کو ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کو یقینی بنا یا جاسکے۔

ڈیٹا موبی لنک کے سربراہ عامر منظورکا کہنا تھا کہ ہمیں تھری جی فعال ہینڈ سیٹس کے گلدستے میں ایک اور ڈیوائس شامل کرنے پر فخر ہے جو موبی تھری جی تجربہ میں مزید اضافہ کرے گا ۔انھوں نے کہا کہ موبی لنک نے ہمیشہ شرکت داری پریقین رکھا ہے اور ہواوے Y625 کو ایک خصوصی 6GB 3G ڈیٹا پیکیج کے ساتھ چھ ماہ کے آفرکیساتھ متعارف کرایا ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ شراکت داری موبی لنک کی پاکستان میں ایکوسسٹم کوترقی دینوالے موبائل مینوفیکچررزکی حمایت کے حوالے سے اپنائی گئی حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔ہواوے Y625 اسمارٹ فون انتہائی پتلا ہے اوراس کاا سمارٹ ا سکرین ہموار اور متحرک کلر ڈسپلے کے ساتھ مکمل ٹچ 5.0 انچ سائز کا ہے۔

متعلقہ عنوان :