وزیراعظم نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں کشمیر ی عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی اقدامات کیے ہیں ‘ تعلیم وصحت ‘معیشت کے استحکام کیلئے مسلم لیگ (ن) کی تاریخی جدوجہد کے ثمرات سے آج پوری قوم فیض یاب ہو رہی ہے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے سیکرٹری مالیات چوہدری محمد سعید کالیگی کارکنان سے خطاب

جمعرات 16 اپریل 2015 14:27

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری مالیات چوہدری محمد سعید نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں کشمیر ی عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی اقدامات کیے ہیں ۔ تعلیم وصحت کے ساتھ ساتھ معیشت کے استحکام کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تاریخی جدوجہد کے ثمرات سے آج پوری قوم فیض یاب ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مرکزی الیکشن آفس ایل اے تھری میں لیگی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اُنہوں نے کہا کہ میں موروثی و بناوٹی سیاست کی بجائے عملی سیاست پر یقین رکھتاہوں ۔ہر وقت کارکنان کے درمیان رہا اور کارکنان کے لیے حاضر بھی ہوں۔میرے لیے میرے عوام اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی عزت سے بڑھ کر کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی ۔

(جاری ہے)

کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کی تیاریاں بھرپور طریقے سے کریں ۔کارکنان میرے زوربازو ہیں حلقہ ایل اے تھری کو تعمیر و ترقی کا گہوارہ بنا دیں گے۔

عوام کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے ساتھ اب کُھلی جنگ ہوگی۔مرکزی سیکرٹری مالیات آزادکشمیر چوہدری محمد سعید نے کہاکہ عوام کی ترقی میرا مشن ہے اور اس مشن میں کسی بھی انداز میں رُوڑے اٹکانے والوں کو منہ کی کھانی پڑئے گی۔میرپور میں تعمیر و ترقی اور لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میرا خواب ہے میرپور کی تعمیر و ترقی کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔