سجاول ، تعلقہ اسپتال میں ادویات اور سہولیات کا فقدان ، مر یضو ں کو شدید پریشانی کاسامنا

جمعرات 16 اپریل 2015 14:36

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) سجاول میں تعلقہ اسپتال میں ادویات اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مر یضو ں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے ، یومیہ اوپی ڈی میں آنے والے مریضوں نے شکایات کی ہیں کہ انہیں سرکاری ادویات نہیں دی جارہی ہیں ، علاوہ ازیں ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں سے پیسے لینے اور باہر کی ادویات منگوانے کی شکایات بھی ملی ہیں ، انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی وارڈ کو درست کرنے کی کوشش نہیں کی گئی ہے، ایمرجنسی وارڈ میں فون رکھنے کے بجائے ایم ایس آفس میں تالہ لگاکر بند کردیاگیاہے جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنہ کرنا پڑتاہے ، علاوہ ازیں بدعنوانی کی وجہ سے تعمیراتی کا م کئی سالوں سے مکمل نہ ہوسکاہے ،مقامی شہریوں نے فوری توجہ کی اپیل کی ہے ۔