ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے، ا س سے بچاؤ میں کمیونٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ سیکرٹری کوآپریٹو

جمعرات 16 اپریل 2015 17:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے جس سے بچاؤ میں کمیونٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے لہٰذا خواتین بطور گھر کی سفیر اپنے گھر، محلے میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے متحرک کردار ادا کریں تاکہ اس بیماری سے محفوظ رہا جاسکے۔ اس امر اظہار صوبائی سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ ٹاؤن ایڈمنسٹریشن اقبال ٹاؤن میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹی ایم اے / اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد ، محکمہ صحت، لیبر، انفرمیشن ، پولیس و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ نے کہا کہ ڈینگی لاروے کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ محکمے الرٹ ہیں اور سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ کوشش سے ڈینگی کو شکست دی جاسکتی ہے۔ تمام ادارے مشترکہ حکمت عملی سے اپنے اپنے کاموں کو انجام دیں۔ انہوں نے ٹاؤن بھر کی یونینوں کے سیکرٹریوں کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ کوڑا کرکٹ کا ڈھیر نہ لگنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی محکمہ نے معمولی سے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :