ہیموفیلیا سے آگاہی کا عالمی دن (کل) منایاجائیگا

جمعرات 16 اپریل 2015 17:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء)ملک بھر میں ہیموفیلیا سے آگاہی کا عالمی دن 17 اپریل کو منایاجائیگا۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومتوں سمیت ڈویژنل و ضلعی ہیڈکوارٹرز پر عالمی ادارہ صحت ، حکومت پاکستان ، محکمہ صحت پنجاب ، پاکستان بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن اور ہیموفیلیاکے خاتمہ کیلئے کام کرنے والی مختلف این جی اوز کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات اور شعور و آگاہی کیلئے واکس بھی منعقد کی جائیں گی ہیموفیلیا خون کی ایک ایسی بیماری ہے جس میں خون جمانے والے فیکٹرز کی کمی واقع ہو جاتی ہے جس سے کوئی بھی چوٹ لگنے یا زخم آنے کی صور ت میں خون کا بہاؤ روکنا انتہائی مشکل ہو جاتاہے ۔