عوام کو ادویات کی قیمتوں پر خصوصی سبسڈی دینے کا فیصلہ

اتوار 19 اگست 2007 12:29

راولپنڈی ( ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 اگست 2007) بہبودی مریضاں کی تنظیم ” تاثیر پیشنٹس “ کے چیئرمین حکیم و ڈاکٹر طارق محمود تاثیر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشیائے ضروریہ کی طرح ادویات کی قیمتوں میں بھی عوام الناس کو خصوصی سبسڈی دے اور ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ جعلی ادویات کی تیاری کو بھی روکے تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ مطالبہ تاثیر لیبارٹریز کی فری ایڈوائزری سروس میں لوگوں کی اسمبلی سے اٹھنے والے بعض سوالات کے ردعمل میں کیا انہوں نے کہاکہ سماجی حالات اور بنیادی ضروریات زندگی سمیت دیگر کئی عوامل کے باعث تقریباً ہر گھر میں کوئی نہ کوئی شخص بیمار ہے جس کے علاج معالجے پر بھاری اخراجات اٹھ جاتے ہیں اور اکثر خاندانوں کیلئے یہ ممکن نہیں ہوتا کہ وہ اپنے بیمار فرد کو کسی قسم کی دوا دلوا سکیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جعلی اور دو نمبر معالجین کے خلاف موثر اور فیصلہ کن کارروائی کرے جو علاج معالجے کے نام پر غریب لوگوں کی جان اور مال دونوں سے کھیلتے ہیں ایسے لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔