انسداد پولیو مہم کیلئے آصفہ بھٹو کی ریحام خان اور مریم نواز کو دعوت

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 اپریل 2015 19:34

انسداد پولیو مہم کیلئے آصفہ بھٹو کی ریحام خان اور مریم نواز کو دعوت

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 اپریل 2015 ء) پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے پولیو کے خاتمے کی مہم کیلئے ریحام خان اور مریم نواز کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان اور وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو انسداد پولیو مہم میں ان کا ساتھ دینے کی درخواست کی ہے۔ آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کا مقصد بچوں کو پولیس وائرس سے بچانا ہے لہذا وہ چاہتی ہیں کہ اس مہم میں سیاست سے بالاتر ہوکر حصہ لیا جائے۔