سندھ حکومت تعلیم و صحت سمیت صوبے کی تعمیر وترقی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ، سندھ کے بند سکولوں کو کھو لنے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ، آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی

رکن سندھ اسمبلی سید اعجازشاہ بخاری کی مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 16 اپریل 2015 20:05

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ) رکن سندھ اسمبلی سید اعجازشاہ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تعلیم و صحت سمیت صوبے کی تعمیر وترقی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ، پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر عمل کرتے ہوئے ، روٹی کپڑا مکان کا وعدہ پورا کرتے ہوئے ملک کی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے ، سندھ کے بند اسکولوں کو کھولے جانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ، آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے ۔

وہ جمعرات کو بخاری ہاؤس ٹنڈومحمدخان میں مختلف برادریو ں کے وفود سے ملاقاتو ں میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت عوامی حکومت ہے ، جوکہ غریب لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ، پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے عوام کے خادم ہیں ، منتخب نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وعدے روٹی کپڑا اور مکان پر عمل کرتے ہوئے عام آدمی کے جائز مسائل حل کرنے کیلئے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ دن رات کوشاں ہیں ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، سابق صدر آصف علی زرداری کی کوششوں سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا کسی حد تک خاتمہ ہوا ، لیکن موجودہ وفاقی حکومت کے غلط فیصلوں کے باعث آج عوام لوڈ شیڈنگ کے عزاب میں مبتلا ہیں ، صوبائے سندھ کیساتھ لوڈ شیڈنگ کے نام پر زیادتی کی جارہی ہے ، انہوں نے کہاکہ سندھ میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں سندھ کے بند اسکول کھولے جارہے ہیں جبکہ غریب طلبہ وطالبات میں مفت کتابیں اور اسکالر شپ بھی دی جارہی ہے ، سندھ کے گوسڑو اساتذہ کیخلاف عملی طور پر کاروائی کو یقین بنایا جارہا ہے ، انہوں نے کہاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرتے ہوئے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی اس موقع پر سردار شفیق احمد بھٹی ، محمد جمن کیہر ، منور خواجہ ، میاں رخسار شاہ ، محمد رفیق پنھور ودیگر بھی موجود تھے ۔