سندھ اسلامک ہومیوپیتھک کے تحت ہومیوپیتھک طریقہ ٴ علاج کے بانی سیموئیل ہانیمن کایوم پیدائش منایاگیا

جمعرات 16 اپریل 2015 22:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) سندھ اسلامک ہومیوپیتھک کے تحت ہومیوپیتھک طریقہ ٴ علاج کے بانی سیموئیل ہانیمن کایوم پیدائش منایاگیاان کی خدمات ،طریقہ ٴ علاج اور افادیت پر ماہرین نے روشنی ڈالی۔ہانیمن ڈے پر ایک کنونشن مرکزتبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ پر ہواجس میں سندھ بھر سے ہومیوپیتھک ڈاکٹرزاورطلبہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے صدر ڈاکٹر عبداللطیف نے کہاکہ ہومیوطریقہ ٴ علاج نے دنیامیں ا ہمیت اورافادیت منوائی ہے پاکستان میں ہومیوطریقہ علاج نے پیش رفت کی ہے اور شہریوں کااعتمادبڑھاہے اس طریقہ علاج میں کم بجٹ میں مریضوں کابہترعلاج ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت ہومیوطریقہ ٴ علاج کی سرکاری سرپرستی کرے اس کے فروغ کے لیے معقول بجٹ مختص کرے اورہومیوڈسپنسریوں کی منظوردے، ڈاکٹراحسن شفیع نے کہاکہ ترقی یافتہ دنیامیں ہومیوپیتھک نے اپنے آپ کومنوایاہے اور تیزی سے ترقی کی ہے پاکستان میں اس کے فروغ میں اچھاکام ہواہے نجی شعبے کی طرح سرکاری سرپرستی بھی ضروری ہے، سندھ ہومیوپیتھک کالج کے پرنسپل ڈاکٹرمحمداسماعیل نامی نے کہاکہ ترقی پذیرممالک کے لیے ہومیوپیتھک علاج سستااوربہتر متبادل ہے۔

(جاری ہے)

اس جانب تحقیق کی جائے تومزیدامکانات رو شن ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :