پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیمو فیلیا کا دن منایا گیا

جمعہ 17 اپریل 2015 12:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیمو فیلیا کا دن منایا گیا خون انسانی جسم کا لازمی جزو ہے ، رگوں میں دوڑتا خون زندگی کو ہر دم رواں رکھتا ہے۔ یہی خون اگر بہے اور رکنے کا نام نہ لے اور انسان اس کی کمی کا شکار ہو جائے تو ہیمو فیلیا جیسی خطرناک بیماری وجود میں آتی ہے۔ ہیموفیلیا ایک خاندانی یا موروثی بیماری ہے جو والدین سے بچوں میں منتقل ہوتی ہے اور زیادہ تر مرد ہی اس کا شکار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی علامات میں جسم پر سرخ یا نیلے نشان پڑنا ، زخم آنے کی صورت میں خون کا نہ رکنا اور جوڑوں کا سوج جانا شامل ہیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریباً 50 ہزار افراد ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا ہیں جن میں 90 فیصد ایسے ہیں جو جہالت ،غربت ، آگاہی کی کمی اورطبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپنا علاج کروانے سے قاصر رہتے ہیں۔ حکومتی سطح پر آگاہی مہمات اور طبی اداروں کو دی جانے والی سہولیات اس بیماری کے مریضوں کو خاطر خواہ فائدہ پہچانے میں مدد دے گی ۔

متعلقہ عنوان :