محکمہ صحت پنجاب نے فریش ایم بی بی ایس گریجویٹ ڈاکٹروں کی ہاؤ س جاب پالیسی کو ایک با رپھر تبدیل کر دیا گیا

اب پرائیوٹ ‘ بیرون ملک سے پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈر گریجویٹ منظورشدہ خالی آسامیوں پر اپلائی کر سکیں گے

جمعہ 17 اپریل 2015 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) محکمہ صحت پنجاب نے فریش ایم بی بی ایس گریجویٹ ڈاکٹروں کی ہاؤ س جاب پالیسی کو ایک با رپھر تبدیل کر دیا گیا ہے ۔اب پرائیوٹ اور بیرون ملک سے پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈر گریجویٹ منظورشدہ خالی آسامیوں پر ہاؤس جاب کے لیے اپلائی کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی ترجیح پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز سے ایم بی بی ایس کی گریجویشن مکمل کرنیوالوں ، پنجاب کے ڈومیسائل دیگر صوبوں کے سرکاری میڈیکل کالجز سے گریجویشن کرنے والے اس کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں بچ جانیوالے سیٹوں پر پرائیوٹ میڈیکل کالجز جو کہ پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈ ر ہونے چاہیے ،اسی طرح بیرون ملک سے بھی گریجویٹ بھی ان صرف خالی آسامیوں پر ہی ہاؤس جاب کر سکیں گے ۔

اسی طرح بغیر ماہوار وظیفے کے کام کرنیوالے کے لیے بھی پالیسی بنائی گئی ہے کہ جس کا اختیار ہسپتال کے ایم ایس کے پاس ہو گا اور وہ پنجاب کے پرائیوٹ میڈیکل کالجز ، پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈر بیرون ملک سے گریجویٹ اور دیگر صوبوں کے سرکاری اور پرائیوٹ میڈیکل کالجز سے گریجویشن کرنیوالوں کو یہ ہائس جاب دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :