ڈی سی او لاہور محمد عثمان کی تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کوشہر میں ڈینگی مہم پر فوکس کرنے کی ہدایت

جمعہ 17 اپریل 2015 17:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کوشہر میں ڈینگی مہم پر فوکس کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی او لاہور نے تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ ٹاؤنز میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کریں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو خودچیک کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مو جودقبرستانوں، ٹائر شاپس اورکباڑ خانوں کو چیک کریں۔ انہوں نے ڈینگی سرویلنس کر نے والی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ گھروں کی چھتوں کو خصوصی طور پر چیک کریں۔ڈی سی اولاہور نے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز سے کہا کہ وہ اپنے اپنے ٹاؤن میں ڈینگی آگاہی مہم کے لیے سپیشل سیمینارز کاانعقاد کریں تاکہ عوام الناس میں ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق شعور اُجا گرکیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :